27 نومبر 2010 - 20:30

تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت بیرونی دباؤ میں آکر تحفظ ناموس رسالتﷺقانون کوچھیڑاگیا تو تمام مکتبہ فکر اور دینی جماعتیں عوام کی طاقت سے بھر پور احتجاج کریں گی ۔

ابنا: یہ بات انہوں نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے قانون سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کی سربراہی سے اقلیتی رہ نما شہباز بھٹی دستبردار ہوجائیں ۔انہو ں نے کہا کہ گورنر پنجاب کا جیل جاکر آسیہ کو بے گناہ قرار دینا عدالتی فیصلے کی توہین ہے۔لگتا ہے کہ امداد کی فراہمی قانون تحفظ ناموس سے مشروط ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت اگر عقیدے پر بوجھ بن جائے تو حکومت چھوڑدینی چاہیے۔ انہو ں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ سنی اتحاد کونسل کی ریلی کو پر امن طریقے سے اپنی منزل پر جانے دیا جا ئے اور مطالبات پورے کر نے کے وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے علاوہ ریلی کے تمام گرفتار رہ نماوں اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جا ئے ۔ انہوں نے کہ عالمی سطح پر تحفظ ناموس رسالت قانون کو امتیازی کہہ کر اس کیخلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا۔

.........

/110